سرکاری گاڑیاں واپس منگوانے پر اراکین اسمبلی ناراض، اعلیٰ افسر کا تبادلہ کروا دیا

سوات میں سیاسی خلفشار
سوات(عبیداللہ عابد سے) اراکین اسمبلی سرکاری گاڑیاں واپس کرنے پر ناراض، ڈی جی اپر سوات ٹورازم اتھارٹی کا تبادلہ کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کتنی سی سی ٹی وی ویڈیوز جمع کیں اور کتنی فون کالز کا تجزیہ کیا؟ آئی جی اسلام آباد کے اہم انکشافات
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگنے پر تبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا دیا گیا۔ سوات کے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے نے کروڑوں روپے کی 2 سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے لی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بیٹی بچے کی ماں بن گئی
میڈیا کی مداخلت
میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعد چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ڈی جی عدنان ابرار کو اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت کی گئی۔ ہدایات ملتے ہی جب ڈی جی عدنان ابرار نے اراکین اسمبلی کو گاڑیاں واپس کرنے کے لیے فون کیا تو انہوں نے انکار کردیا۔
تبادلے کی حقیقت
اگلے ہی دن، ڈی جی کا تبادلہ کروا دیا گیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔