بھارتی مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

احمد آباد میں طیارے کا حادثہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن اسکینڈل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر برہمی کا اظہار
حادثے کی وجوہات
بھارت کے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر
ایندھن کی بندش کا واقعہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے "CUTOFF" پوزیشن میں چلے گئے تھے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوا اور جہاز نیچے آنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
کاک پٹ مکالمہ
رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے "کٹ" کیوں کیا؟ تو دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا، تاہم رپورٹ میں سوئچ "CUTOFF" ہونے کی بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کی نادہندہ صارفین کو نوٹسز جاری، وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے سوئی نادرن کو 3.7136 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی باقی
تحقیقات کا دورانیہ
رپورٹ میں بوئنگ اور انجن بنانے والے اداروں کے خلاف کوئی کارروائی تجویز نہیں کی گئی، تاہم کہا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات میں ایک سال سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے۔
ماضی کا سانحہ
واضح رہے کہ رواں برس جون میں بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے، حادثے کا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔