خواجہ آصف نے میاں ابوذر شاہ کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیں

ویڈیو وائرل ہونے کا پس منظر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کل سوشل میڈیا پر ایک کاروباری شخصیت میاں ابو زر شاد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ حکومت کی ٹیکس پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان کی جانب سے حکومت کو دیے گئے ٹیکس اور ان کی ملکیت میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھناشری کا طلاق کے بعد بھی چہل سے رابطے کا انکشاف

خواجہ آصف کا بیان

تفصیلات کے مطابق، خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ میاں ابو زر شاد قوم کے دکھ میں ناشاد اور ملک کے درد سے غمگین ہیں۔ وہ ٹیکسوں کے حساب کے طلب گار ہیں اور حکومت کے خرچوں پر پریشان ہیں۔ وہ ایک سچے کاروباری انسان ہیں، آئیے ان کے حساب کتاب پر نظر دوڑاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

آمدن کی تفصیلات

تنخواہ: فقط 2 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ

کرایہ: 1 لاکھ 10 ہزار روپے ماہانہ

کل آمدنی: 3 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ

ماہانہ اخراجات: 2 لاکھ 50 ہزار روپے (کیسے گزارا کرتے ہیں؟ معلوم نہیں!)

کمپنی: ابوذر گرائنڈنگ ملز — یہ “گرائنڈ” تو خوب کر رہی ہے، لیکن صرف نقصان میں!

یہ بھی پڑھیں: پی پی 167 ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے، پی ٹی آئی نہ حصہ لے رہی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے، اعلامیہ جاری

ٹیکس کی کہانی

ماہانہ 70 ہزار روپے — وہ بھی جو حکومت زبردستی کاٹ لیتی ہے — تنخواہ، کرایہ، بینک، بجلی، گاڑی…

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد قباء میں حاضری، نوافل کی ادائیگی اور امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں

اثاثہ جات

DHA لاہور میں رہائشی جائیداد اور دو عدد کمرشل جائیدادیں (جو بیٹی کو تحفہ دے دیں — اور اسی بیٹی سے 4 کروڑ کا گفٹ بھی لے لیا۔

کسی “نامعلوم” شخص کو تحفہ دیا: 5 کروڑ — شاید فرضی بابا جی کو جو کاروبار میں برکت دیتے ہیں۔

کاروباری سرمایہ کاری: 2 کروڑ 60 لاکھ

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری: 10 کروڑ — اور پھر بھی ماہانہ آمدنی بس 3.3 لاکھ؟

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں موجود سونے کے ذخائر کی تفصیلات جاری کر دیں

گاڑیوں کی تفصیلات

گاڑیاں: سوزوکی (غریبوں کی شان)، ٹویوٹا (مڈل کلاس کی پہچان) اور آڈی ای-ٹرون (قرض کی پہچان)

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا، پاسداران انقلاب پر پابندی کی تیاری

قرضوں کی صورت حال

قرضے: 1 کروڑ 20 لاکھ وصول کیے، صرف 13 لاکھ دیے — “قرض حسنہ” کی نئی تعریف

ڈالر اکاؤنٹ: 20 لاکھ روپے — شکر ہے کچھ غیر ملکی چمک بھی ہے

کل اثاثے: 18 کروڑ روپے

اور آمدنی؟ بس 3.3 لاکھ ماہانہ یعنی سالانہ محض 2.14 فیصد کا ریٹرن!

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کا امکان

خواجہ آصف کے خدشات

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اتنی دولت رکھ کر بھی آمدنی اتنی جیسے بینک میں فکسڈ ڈیپازٹ بھی نہ کروایا ہو، یا تو سرمایہ سو رہا ہے، یا ایف بی آر کو سلانے کی کوشش ہو رہی ہے!

خلاصہ

انہوں نے کہا کہ ابوذر شاد کا مالیاتی ماڈل نہ سمجھ میں آئے، نہ ہضم ہو پائے، لیکن واہ واہ ضرور کروا جائے! کراچی سے پشاور تک زیادہ لوگوں کے مالیاتی ماڈل ایسے ہی نکلیں گے، تسلی ہوئی ہے یا کچھ اور۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...