یادماضی عذاب ہے یا رب، پروفیسر شمشیر گوندل نے ماضی قریب میں ہونیوالے واقعات گنوادیئے

اسلام آباد میں موجودہ صورتحال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بطور قوم مجموعی طورپر ہمارا حافظہ کمزور ہے اورجلدی باتیں بھول جاتے ہیں لیکن پہلے سے زیادہ سخت حالات کا سامنا ہونے پر ماضی یاد کرتے ہیں۔ تاہم پروفیسر شمشیر گوندل نے ماضی قریب میں ہونیوالے واقعات گنوادیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس ایئر شو کے دوران اسرائیلی اسلحہ کمپنیوں کے سٹالز بند کردیے گئے
پروفیسر شمشیر گوندل کا تنقیدی بیان
ٹوئٹر پر انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "وہ بھی کیا دور تھا جب چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم بنا رہے تھے۔ جسٹس گلزار کراچی نیسلہ ٹاور گرا رہے تھے۔ جسٹس بندیال خاندانی منصوبہ بندی پر سمپوزیم کروا رہے تھے۔ نیب چیرمین جاوید اقبال سر سے پاؤں تک چمیاں لے رہے تھے۔ خاتون اول ملک ریاض سے قیمتی تحائف وصول رہی تھیں، توشہ خانے کے تحائف بیچ رہی تھیں"۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق میں باغیوں کا قبضہ: بشار الاسد کی حکومت اس قدر تیزی سے کیسے کمزور ہوئی؟
ماضی کی یادیں
انہوں نے مزید لکھا کہ "وزیراعظم عمران خان بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ چھڑا رہے تھے، پاپا جانز اسکینڈل کو کلین چِٹ دے رہے تھے۔ فرح گوگی مال غنیمت سمیٹ رہی تھی، عثمان بزدار ابھی ٹریننگ لے رہے تھے۔ حریم شاہ وزیراعظم ہاؤس میں کرسی پر ٹانگیں پسارے ٹک ٹاک بنارہی تھی۔ باجوہ صاحب قوم کے ابولگے ہوئے تھے اور عوام ارطغرل دیکھ رہی تھی"۔
ٹویٹر پر بیان
وہ بھی کیا دور تھا جب چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم بنا رہے تھے۔ جسٹس گلزار کراچی نیسلہ ٹاور گرا رہے تھے۔ جسٹس بندیال خاندانی منصوبہ بندی پر سمپوزیم کروا رہے تھے۔ نیب چیرمین جاوید اقبال سر سے پاؤں تک چمیاں لے رہے تھے۔ خاتون اول ملک ریاض سے قیمتی تحائف وصول رہی تھیں، توشہ خانے کے تحائف بیچ رہی تھیں۔
— shamsher gondal (@shamshergondal) July 10, 2025