پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارنے نہ بھیجنے امکان

پاکستان کی ہاکی ٹیم کے بھارت جانے کا امکان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڈو کھیلتے ہوئے جھگڑا، 10 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی
سیکیورٹی خدشات
نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ چین سے 700 الیکٹرک بسوں کا منصوبہ لا رہی ہیں،100 سے زائد بسیں کالج، یونیورسٹی کے روٹس پر چلائی جائیں گی: وزیر تعلیم
بھارتی میڈیا کی رپورٹ
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹیم بھارت کے شہر راجگیر، بہار میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ 3 جولائی کو بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے: ٹرمپ
ایشیا کپ کی تاریخ
واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بھارت میں شیڈول ہے۔ ادھر، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے این او سی کے لیے حکومت سے کلئیرنس مانگ لی تھی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی درخواست
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی تھی۔