پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارنے نہ بھیجنے امکان

پاکستان کی ہاکی ٹیم کے بھارت جانے کا امکان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غریبوں کی عدالت۔۔۔
سیکیورٹی خدشات
نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کو تجویز دی ہے کہ حکومت میں شامل ہوں یا الگ ہوکر عوام میں جائیں ، یوسف رضا گیلانی
بھارتی میڈیا کی رپورٹ
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹیم بھارت کے شہر راجگیر، بہار میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ 3 جولائی کو بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: معمر خاتون کی بے توقیری پر لیسکو گارڈ معطل، مقدمہ درج ، پاور ڈویژن کا سخت نوٹس
ایشیا کپ کی تاریخ
واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بھارت میں شیڈول ہے۔ ادھر، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے این او سی کے لیے حکومت سے کلئیرنس مانگ لی تھی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی درخواست
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی تھی۔