میو ہسپتال میں آدھا کے پی کے علاج کے لیے آیا ہوا ہے، شہری کا ویڈیو میں انکشاف

میو ہسپتال میں شہریوں کا ہجوم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شہری نے انکشاف کیا ہے کہ میو ہسپتال میں خیبرپختون خوا سے آدھا صوبہ علاج کے لیے آیا ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں تو ایک ڈسپرین بھی نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
ویڈیو کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اینکر پرسن شہریوں سے گفتگو کر رہا ہے۔ اسی دوران ایک شہری اینکر پرسن کو بتاتا ہے کہ پنجاب میں سہولیات ہیں، لیکن کے پی کے میں علاج کی سہولت نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میو ہسپتال میں آدھا کے پی کے علاج کے لیے آیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ خان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا اشارہ دے دیا
شہری کی کہانی
ایک شہری نے کہا کہ وہاں پر ڈسپرین کی گولی تک نہیں ملتی۔ ایک پٹھان نے بتایا کہ وہ کے پی کے سے آیا ہے لیکن اسے پرچی نہیں دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ سہولت پنجاب کے لوگوں کے لیے ہے۔ پھر اس بیچارے کی بیوی کا علاج ہوا، اُس کا شناختی کارڈ پر پشاور کا ایڈریس درج تھا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
آدھا KPK میو ہسپتال میں آیا ہوا ہے۔
کے پی کے ہسپتالوں میں ڈسپرین تک نہیں ملتی۔
وہاں جو شخص بیمار ہو اُس کو 804 والی پشاوری چپل سونگھاؤ، مریض صحت یاب ہوجاتا ہے۔pic.twitter.com/52PYtyaCOH— Shakir juggan (@sami_lost2022) July 11, 2025