خواجہ آصف کے کہنے پر عمران خان کو دستیاب سہولیات دکھانے آئیں لیکن اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ملی : علینہ شگری

ملاقات کی کوشش
راولپنڈی(ویب ڈیسک) اینکر پرسن علینہ شگری بھی گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے اور انہیں دستیاب سہولیات دکھانے کے لیے جیل کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا پارٹی پر چھاپہ، مختصر لباس میں ملبوس 124 ملزمان گرفتار، ایسی چیزیں برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
وزیردفاع کا بیان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علینہ خان کاکہناتھا کہ وزیردفاع خواجہ آصف ان کے پروگرام میں آئے اور کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات دستیاب ہیں، وہ ان سے اور عام قیدی سے بہت بہتر ہیں، میڈیا بیانیہ پر چلنے کی بجائے زمینی حقائق دکھائے۔
یہ بھی پڑھیں: تربت میں گاڑی کے قریب دھماکہ
پولیس کی مداخلت
ان کاکہناتھا کہ "وزیردفاع نے پورے میڈیا کو للکارا کہ زمینی حقائق دکھائیں، اڈیالہ جانے سے پہلے خواجہ آصف کو بتایا کہ آپ کے کہنے پر میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جا رہی ہوں، لسٹ میں میرا نام موجودتھا لیکن پولیس اہلکاروں نے لیٹ ہونے کا بہانہ کیا، وزیردفاع کی یقین دہانی کے باوجود، عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔"
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں میاں بیوی شرمناک جرم کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
بریکنگ نیوز
بریکنگ نیوز ????
علینہ شگری کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا, علینہ شگری کو خواجہ آصف نے چیلنج کیا تھا, اڈیالہ جائے اور عمران خان کی سہولیات دیکھیں۔
علینہ شگری کو پولیس والے آگے جانے سے روک رہی ہے, اگر ہمت ہے تو اڈیالہ جیل دیکھا دیتے۔ pic.twitter.com/IG7JXAiA0i
— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) July 10, 2025
تحریک انصاف کی لسٹ میں نام
ان کا نام تحریک انصاف کی لسٹ میں ہونے اور بطور صحافی ملاقات کرنے سے متعلق سوال پر علینہ کاکہناتھا کہ وزیردفاع کے چیلنج کے بعد قانونی پروٹوکول کی پیروی کی، خواجہ آصف کے کہنے پر ہی متعلقہ کوارڈینیٹر سے رابطہ کر کے پی ٹی آئی کی لسٹ میں شامل کروایا تھا، وزیردفاع کو تو آنے سے پہلے ہی بتا کر آئی تھی لیکن انتظامیہ کو کم از کم حکومت وقت کے احکامات تو ماننے چاہیں۔