بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے

میاں چنوں میں دلخراش واقعہ
بلوچستان میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر ان کے والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: محسن نقوی کا اچانک دورہ نادرا میگا سنٹر، شہریوں کا سہولیات پر اظہار اطمینان
نماز جنازہ کی ادائیگی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی
غلام سعید کی زندگی کا اختتام
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔ ان کا جسد خاکی جب ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکہ میں حراست میں کیوں لیا گیا؟
صدمے کا اثر
رپورٹ کے مطابق سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اپنے گھر آ رہے تھے کہ حملہ آوروں نے انہیں شہید کر دیا۔ ان کے بیمار والد یہ خبر برداشت نہ کر سکے اور اپنے بیٹے کی لاش گھر آنے پر صدمے سے چل بسے۔
نماز جنازہ میں شرکت
دونوں کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔