بھارتی خفیہ ایجنسی کے ٹویٹر اکاونٹس نے لورالائی واقعہ سے قبل ہی دہشتگردی کی خبری دی تھی : وسیم عباسی کا انکشاف

لورالائی میں افسوسناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی وسیم عباسی نے کہاہے کہ لورالائی میں بس سے پنجاب کے 9 شہریوں کو شہید کر دیا گیا، یہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک کچھ ٹویٹر اکاونٹس دہشتگردی کے واقعات کی پہلے سے خبر دے دیتے ہیں اور پھر بعد میں واقعہ ہوتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی ٹرمپ کابینہ میں نامزدگی کے بعد ایکس کے صارفین ‘بلیو سکائی’ کی طرف کیوں بڑھ رہے ہیں
سینئر صحافی کی گفتگو
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباسی نے کہا کہ لورالائی میں بہت ہی افسوسناک واقعہ ہوا۔ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی طرف سے یہ واقعات آئے روز کا معمول بنتا جارہاہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کر دیا جاتا ہے۔ لورالائی کے علاقے میں ایک بس کوئٹہ سے لاہور آ رہی تھی، اس میں سے مسافروں کو اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو شہید کر دیا گیا۔ اس سے پہلے بھی متعدد واقعات ہو چکے ہیں، جعفر ایکسپریس کے بعد متعدد واقعات ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی سے مشاورت، پھر آصف زرداری نے کیسے پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
بھارتی خفیہ ایجنسی کا کردار
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک ٹویٹر اکاونٹس نے کل کہا کہ بلوچستان کے لوگ پتھروں سے مزاحمت کریں گے۔ یہ ٹویٹر اکاونٹس دہشتگردی کی خبر پہلے دے دیتے ہیں، اس کے بعد دہشتگردی ہوتی ہے، جس سے صاف پتا لگتاہے کہ وہ اس کے بینفشری ہیں۔ معرکہ حق میں بھارت کو جو ہزیمت ہوئی ہے، اس کے بعد وہ ملٹری کے ساتھ تو لڑ نہیں سکتے لیکن اب عام شہریوں کو دہشتگردی کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔
ویڈیو رپورٹ