پی ٹی آئی صارفین نے عمران وسیم کو ٹیریان کو تحریک میں شامل کرنے کے پیغام پر آڑے ہاتھوں لے لیا

عمران وسیم کی ٹوئٹر پر گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی عمران وسیم کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی تحریک میں ٹیریان کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنادی اور انہوں نے ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے ٹویٹر صارفین کے رد عمل پر وضاحت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کی شہادت: ڈی چوک میں مظاہرین کے تشدد کے نتیجے میں نماز جنازہ ادا
تحریک انصاف میں ٹیریان کی شرکت
تفصیلات کے مطابق، عمران وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "قاسم سلیمان کے ساتھ اگر ٹیریان بھی میدان میں آ گئیں تو احتجاجی تحریک میں ناقابل تسخیر جان پڑ جائے گی۔"
ٹویٹر صارفین کی تنقید
اس پیغام کے بعد صحافی نے ایک اور پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ "تحریک انصاف کے حق میں بات بھی کرو تو بھی ان کے سوشل میڈیا واریئرز ٹانگوں کو کاٹنے آ جاتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں۔ اس پوسٹ میں کچھ برا نہیں لکھا گیا، سلمان قاسم کے ساتھ احتجاجی تحریک میں ٹیریان کی شرکت کا لکھا، کسی کو گالی نہیں دی، بر بھلا نہیں کہا پھر بھی گالیاں دی جا رہی ہیں، کیا یہ شعور دیا عمران خان نے ان وارئیرز کو؟ کیا گالیاں دینا، مغلظات بکنا شعور ہے تو پھر ان کو مبارک ہو۔"
تحریک انصاف کے حق میں بات بھی کرو تو بھی انکے سوشل میڈیا واریئرز ٹانگوں کو کاٹنے آ جاتے ہیں گالیاں دیتے ہیں
اس ذیل پوسٹ میں کچھ بڑا نہیں لکھا گیا
سلمان قاسم کے ساتھ احتجاجی تحریک میں ٹیریان کی شرکت کا لکھا کسی کو گالی نہیں دی بر بھلا نہیں پھر بھی۔۔۔گالیاں
کیا یہ شعور دیا عمران خان… https://t.co/JOXYcxvGxQ— imran waseem (@imranwaseem92) July 11, 2025