بھارت نے سفارتی بلنڈر کیا، ایران اس کے ہاتھوں سے نکل گیا: پراوین ساہنی

بھارت کی سفارتی غلطیاں
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی تجزیہ نگار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ "بھارت نے سفارتی بلنڈر کیا، ایران اس کے ہاتھوں سے نکل گیا، اور چین کو سونپ دیا۔ چاہ بہار پورٹ بھی ہاتھ سے جاتا نظر آرہا ہے اور افغانستان بھی، کیونکہ ہمارے پاس صرف چاہ بہار پورٹ سے افغانستان جانے کا ایک ہی راستہ تھا۔ انڈیا کا اسرائیل کی طرف جھکاؤ بڑھتا چلا گیا، جس پر چین نے ایران میں اپنی جگہ بنا لی۔"
یہ بھی پڑھیں: نوابشاہ میں ماں نے جڑواں بچوں کے گلے کاٹ دیئے
اسرائیل کا پیچھے ہٹنا
گفتگو کرتے ہوئے پراوین ساہنی نے مزید کہا، "کچھ ایسا لگ رہا ہے جیسے اسرائیل پیچھے ہٹتا نظر آرہا ہے۔ اسرائیل پیچھے تو ہٹ رہا ہے، لیکن بھارت نے سفارتی بلنڈر کیا ہے جس سے ایران اس کے ہاتھوں سے نکل گیا اور چاہ بہار پورٹ، جس پر ہم نے ہزاروں کروڑ روپے لگائے تھے، وہ ہاتھ سے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: عوام جان چکے ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہوگا، ضمنی الیکشن میں کامیابی اعتماد کا ثبوت ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
افغانستان کا معاملہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ "افغانستان بھی جاتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ ہمارے پاس صرف چاہ بہار پورٹ سے افغانستان جانے کا ایک ہی راستہ تھا۔ ہم نے وہ راستہ بند کردیا اور مجھے لگتا ہے کہ بہت بڑی غلطی کی۔ انڈیا کا اسرائیل کی طرف جھکاؤ جیسے جیسے بڑھتا چلا جا رہا ہے، چین نے اس سپیس میں اپنی جگہ بنالی۔"
چین کا کردار
پراوین ساہنی نے یہ بھی کہا کہ "چین انتظار میں تھا کہ بھارت تہران کے ساتھ ایسا کچھ کرے کہ جس سے ایران اس کے قبضے میں آجائے اور وہی ہوا۔ ایران نے مدد مانگی تو چین سے مانگی، جس پر چین تیار ہوگیا، میزائل بھی دیتا ہے اور سپورٹ بھی۔"
بھارت نے ایران کو پلیٹ میں رکھ کر چائنا کو پیش کر دیا ہے، بھارت سفارتی محاذ پر غلطیوں پر غلطیاں کرتا چلا جا رہا ہے، یہ میرا تجزیہ ہے اگلی جنگ بھارت کو بہت مہنگی پڑنے جا رہی ہے۔ بھارت کا جغرافیہ کافی محدود ہونے کے امکانات ہیں۔۔۔ pic.twitter.com/jpeXeoH7aM
— Zafar Shirazi (@ZafarShirazi7) July 11, 2025