یہودی آبادکاروں کے حملے میں امریکی نژاد سمیت 2 فلسطینی شہری جاں بحق

یہودی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ
رام اللہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر حملہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی اس دہشت گردی کا واقعہ مغربی کنارے کے قصبے سنجل میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو سستا شاہ رخ خان قرار دے دیا
جانی نقصان
یہودی آبادکاروں نے فلسطینی علاقے میں دھاوا بول دیا جس میں دو نوجوان جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں یہودی امریکی شہریت رکھنے والے فلسطینی نوجوان 23 سالہ سیف الدین کامل عبد الکریم مسلّت اور 23 سالہ محمد شلابی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیٹلائٹ کی تصاویر میں سموگ سے ڈھکا لاہور: “یہ صرف ابتدا ہے، بدترین آلودگی کے دن آنے والے ہیں”
تشدد کے مناظر
دونوں نوجوانوں کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر شہید کیا گیا اور فلسطینیوں کی املاک کو بھی آگ لگا دی گئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ پہلے ان فلسطینیوں نے اسرائیلیوں پر پتھراؤ کیا تھا جس سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جس کمپنی نے انڈیا کو جہاز دیئے وہ کہہ رہی ہے پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہونا چاہیے: گورنر سندھ
اسرائیلی فوج کا موقف
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ اس کے بعد دونوں گروہوں میں "پرتشدد جھڑپ" شروع ہوئی جس میں فلسطینی املاک کو نقصان پہنچا۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کی تقریر اسٹیبلشمنٹ نے نہیں روکی بلکہ ۔۔۔ خود ہی وضاحت جاری کردی
امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے میں ایک امریکی شہری کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع
احتجاج کا پس منظر
دوسری جانب فلسطین اتھارٹی نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مظاہرین ایک نئی غیر قانونی یہودی بستی کی آبادکاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاٹھی بردار نقاب پوش آبادکار گاڑیوں میں آ کر حملے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز، پاکستان کے خلاف میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ایمبولینس پر حملہ
یہودی آبادکاروں نے فلسطین اتھارٹی کی ایک ایمبولینس کی کھڑکیاں بھی توڑ دیں جو زخمیوں کو لینے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مہمان پرندوں کا سروے مکمل، تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ
پچھلے واقعات
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سنجل میں فلسطینیوں اور آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب فلسطینی آبادکاروں کے زراعتی زمینوں پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تھے۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
گرفتاریاں اور اموات
اس دوران اسرائیلی فوج نے 6 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 2 ہزار 350 کا تعلق حماس سے بتایا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تب سے اب تک 950 سے زائد فلسطینی مغربی کنارے میں مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ بیشتر عسکریت پسند تھے۔ اسی دوران 53 اسرائیلی اور سیکیورٹی اہلکار مختلف حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں.