عمران خان کو اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ پڑھے لکھے ہیں : لائبہ بٹ

لائبہ بٹ کا عمران خان کے بارے میں بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل لائبہ بٹ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اس لئے پسند نہیں کرتی کہ وہ کتنا اچھا ملک چلا سکتے ہیں یا وہ کتنے اچھے لیڈر ہیں بلکہ وہ اس لئے انہیں پسند کرتی ہیں کہ وہ بہت پڑھے لکھے شخص ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہاتھ خوشی کے ساتھ نہیں ملایا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کا بیان
تعلیم کی اہمیت
ماڈل اور اداکارہ لائبہ بٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ووٹ دیتی ہوں، یہ میرا حق ہے، میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، اس کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ جو پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے وہ پڑھا لکھا ہونا چاہیے۔ ہم نئی جنریشن ہیں، ہمارے لئے بہت اہم ہے کہ آپ اگر کہیں بیٹھے ہیں تو آپ میرے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، آپ بول کس طرح رہے ہیں اور آپ کتنے پڑھے لکھے ہیں۔
بلاول بھٹو کی عزت
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو دیکھ کر لوگ بہت سیکھتے ہیں لیکن تعلیم کا بھی ایک کردار ہے۔ میں عمران خان کو اس لئے پسند نہیں کرتی کہ وہ کتنا اچھا ملک چلا سکتے ہیں یا وہ کتنے اچھے لیڈر ہیں بلکہ میں انہیں اس لئے پسند کرتی ہوں کہ وہ بہت پڑھے لکھے شخص ہیں۔ میں بلاول کی بھی عزت کرتی ہوں، وہ بھی پڑھی لکھی شخصیت ہیں۔ جب ہماری جنگ چل رہی تھی تو بلاول نے بہت اچھا کردار ادا کیا، یہ تعلیم ہے۔ آپ کم بولیں لیکن اچھا بولیں، آپ کی بات کی قدر ہو، یہ چیز اہم ہے کہ آپ کا اپنا کردار کیا ہے۔