کارکنان کے پش اپس ڈی چوک میں، دفعہ 804 نافذ کر دی، عامر مغل
احتجاج کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی اس وقت حکومت کے خلاف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ڈی چوک میں احتجاج کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیم سپورٹس کی فتح کے ساتھ ضلع چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کا اختتام، دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
پولیس کی کارروائیاں
کہیں پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے تو کہیں کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی جاتی نظر آ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: وزیراعظم کا قومی پیغامِ امن کمیٹی سے خطاب
ویڈیو کا اشتراک
اسی دوران، پی ٹی آئی کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک کے قریب سڑک پر پش اپس لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
رہنما کا پیغام
پاس ہی ایک کنٹینر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل موجود ہیں جو کارکنان کے درمیان نعرے لگاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے اسلام آباد میں دفعہ 804 نافذ کر دی۔








