پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی بحالی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے بورڈ امتحانات دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ چینلز کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع
پیکٹا کی جانب سے امتحانات کا انعقاد
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا انعقاد پیکٹا کرے گا اور اگلے 30 دن کے اندر اس سلسلے میں مکمل لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کا ایک اور اپ سیٹ، آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی ہرا دیا
پانچویں سے ساتویں جماعت کے لیے اسسمنٹ ٹیسٹس
وزیر تعلیم نے پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے لیے انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کو موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کلاسز میں سالانہ امتحانات کے بجائے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ ٹیسٹ کے ذریعے لیا جائے گا، جس کے لیے طریقہ کار ایک ماہ کے اندر تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو سمجھ آ گئی اب وہ شفاف طریقے سے الیکشن نہیں جیتیں گے؛رکن کانگریس الہان عمر
نہم اور گیارہویں جماعت کے ٹیکنیکل کتب
مزید برآں، اجلاس میں نہم اور گیارہویں جماعت کے ٹیکنیکل کورسز کی کتب کو ویڈیو فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر بھی غور کیا گیا تاکہ طلبہ جدید طریقوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ آئندہ تعلیمی سال میں کتب کی پرنٹنگ اور ترسیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈراپ آؤٹ ریشو کی کمی
اجلاس میں مڈل لیول پر ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا، تاکہ بچوں کو تعلیم جاری رکھنے کی جانب راغب کیا جا سکے۔








