70 ہزار پاکستانی مئی میں بیرون ملک چلے گئے ہیں : مصطفیٰ نواز کھوکھر

پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی ہجرت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ صرف مئی کے مہینے میں 70 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے ہیں، جو کسی بھی مہینے میں بیرون ملک جانے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
مئی میں ملکی چھوڑنے والوں کی تعداد
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں بزنس ریکارڈر کا آڈیٹوریل پڑھ رہا تھا جس میں بتایا گیا کہ 70 ہزار پاکستانی مئی کے مہینے میں ملک چھوڑ کر چلے گئے، یہ کسی بھی مہینے میں ملک سے جانے والے سب سے زیادہ پاکستانیوں کی تعداد ہے۔ پہلے چھ مہینوں میں تین لاکھ پاکستانی ملک سے باہر گئے ہیں۔
مقامی صورتحال کا تجزیہ
انہوں نے کہا کہ یہاں پر کسی کو مواقع نہیں مل رہے، 22 فیصد ملک میں بیروزگاری کی شرح ہے، لارج سکیل مینوفیکچرنگ منفی میں ہے، ہماری زراعت، پانچوں بڑی فصلیں بحران کا شکار ہیں۔ سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دے رہا ہے، جن کو ٹیکس دینا چاہیے وہ نہیں دے رہے۔ ہم یہاں کیسے پہنچے؟ اس لیے پہنچے کہ ہم ملک میں سیاسی مفاہمت نہیں پیدا کر سکے۔