امریکی قونصل جنرل لاہور کا دورہ جنوبی پنجاب، امریکہ پاکستان پارٹنرشپس پر روشنی ڈالی

ملتان کا دورہ: قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا عزم
ملتان (ویب ڈیسک) لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے 11 سے 12 جولائی ملتان کا دورہ کیا جس دوران جنوبی پنجاب میں ثقافتی تحفظ، اقتصادی شراکت داری، اور تعلیمی تعاون کے لیے امریکہ کے عزم کودہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلوں کے خلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
ثقافتی ورثے کا تحفظ
قونصل جنرل ہاکنز نے ملتان والڈ سٹی تاریخی گھنٹہ گھر (کلاک ٹاور) کو محفوظ کرنے کے لیے امریکی فنڈ سے چلنے والے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا، انہوں نے ملتان کی معروف یونیورسٹیوں کے تقریباً 150 طلباء کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے امریکی تعاون سے ہنر کی تربیت کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔
قونصل جنرل ہاکنز نے کہا کہ "یہ پراجیکٹ اس بات کی دلیل ہے کہ ثقافتی ورثے کا تحفظ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے ساتھ کیسے کام کر سکتا ہے، ہم نہ صرف انمول ورثے کی حفاظت کر رہے ہیں بلکہ جنوبی پنجاب میں معاش اور کاروبار کے لیے بامعنی مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق
امریکی ایکسچینج پروگرام کی تقریب
اپنے دورے کے دوران قونصل جنرل ہاکنز نے امریکی ایکسچینج پروگرام کے پاکستانی سابق طلباء کے دوبارہ اکٹھے ہونے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ قونصل جنرل ہاکنز نے کہا، "پورے پاکستان میں، سابق طلباء اپنی کمیونٹیز پر ناقابل یقین اثرات مرتب کر رہے ہیں اور اپنے امریکی تعلیمی اور پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کے ذریعے حاصل کردہ علم، روابط اور مہارتوں کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، اس تقریب نے پورے جنوبی پنجاب کے سابق طلباء کے دوبارہ اکٹھے ہونے، کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنے اور کمیونٹی کے تعاون اور ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ارکان پنجاب اسمبلی کے لیے میدان میں آگئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
طلباء سے بات چیت اور مقامی معیشت
قونصل جنرل ہاکنز نے طلباء سے بات چیت کے لیے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں امریکی تعاون سے چلنے والے لنکن کارنر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نمائندوں سے بھی ملاقات کی تاکہ مقامی معیشت اور کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور اس علاقے سے آم کی اس سال کی مزیدار فصل کا مزہ چکھا جا سکے۔
امریکی ٹیکنالوجی اور ترقی کے مواقع
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح امریکی ٹیک اینڈ ایگریکلچر سلوشنز پاکستان میں مقامی ترقی اور مواقع میں مدد کر سکتے ہیں، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔