عمران خان کے قول و فعل میں تضاد، انہوں نے سیاست موروثیت کے خلاف شروع کی، اب فیملی کو آگے کردیا: فخر درانی

فخر درانی کی تنقید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی فخر درانی نے کہاہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، انہوں نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی لیکن اقتدار حاصل کرنے کےلیے اوراقتدار کو دوام دینے کے لیے اس وقت کے آرمی چیف (قمر جاوید باجوہ) کو قوم کا باپ بنادیا۔ پارٹی میں فیصلہ سازی کا اختیار اپنے پاس رکھ کر باقی پوری قیادت کو بے وقعت کیا، اب اپنی بہنوں اور بچوں کو سیاست میں اتار رہا، اس سے فیملی کے اندر کی کشمکش بھی مزید وسیع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ادب، وفا اور حیاء کے بغیر علم زہریلے سانپ کی طرح ہے :ڈاکٹر طاہرالقادری کا کینیڈا میں ”غوث الاعظمؒ کانفرنس“ سے خطاب
گفتگو کا پس منظر
جیونیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فخر درانی کاکہناتھاکہ "عمران خان اور ان کی پارٹی کا سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا کہ ان کی فیملی کے لوگ آگے نہیں آرہے تھے، کسی بھی حوالے سے فیملی سب سے زیادہ مخلص ہوتی ہے۔ عمران خان کے ہمیشہ قول و فعل میں تضاد رہا، وہ بات کچھ کرتے اور عمل کچھ کرتے ہیں۔ موروثیت کیخلاف سیاست کرتے تھے لیکن پھر اقتدار حاصل کرنے اور اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے اس وقت کے آرمی چیف (قمر جاوید باجوہ) کو قوم کا باپ تک بنادیا۔ ابھی موروثیت کو پروان چڑھانے سے متعلق جو سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ اب اپنی فیملی کو کیوں آگے لارہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری
فیصلے کرنے کا عمل
مذاکرات ہوں یا کوئی دوسرا معاملہ، اس کا حتمی فیصلہ کس نے لینا ہوتا تھا، جو کچھ طے کرکے آتے تھے، حتمی فیصلہ عمران خان نے لینا ہوتاتھا۔ وہ شخص ہیں جنہوں نے پارٹی میں اختیارات آگے تفویض ہی نہیں کیے، آج اس نوبت پر پہنچے ہیں اور فیملی کو آگے آنا پڑرہا ہے، اس کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔ یہ بھی شاید سوچی سمجھی سکیم تھی جس میں پارٹی کو ڈس کریڈٹ کردیا گیا۔ جنوبی ایشیا کے سیاسی کلچر میں جو قربانیاں ہوتی ہیں، وہ بالآخر فیملی کو ہی دینی پڑتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا
علیمہ خان کی قیادت پر خدشات
انہوں نے مزید کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ علیمہ خان اگر اسے (تحریک) لیڈ کررہی ہیں تو پارٹی مزید کمزور ہوگی۔ علمیہ اور بشریٰ بی بی کے اختلافات سب کے سامنے ہیں اور یہ میڈیا پر رپورٹ ہوچکے ہیں۔ فیملی کے اندر کشمکش مزید وسیع ہوگی اور باقی قیادت کو ڈس کریڈٹ کیا گیا۔
عمران خان کی ٹوئٹ
عمران خان نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی لیکن اقتدار حاصل کرنے کےلیے اوراقتدار کو دوام دینے کے لیے جنرل باجوہ کو قوم کا باپ بنادیا۔ پارٹی میں فیصلہ سازی کا اختیار اپنے پاس رکھ کر باقی پوری قیادت کو بے وقعت کیا اور اب اپنی بہنوں اور بچوں کو سیاست میں اتار رہا۔ قول و فعل میں تضاد؟ https://t.co/MzjUNDpioC
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) July 10, 2025