ایران میں جنسی زیادتی کے مجرم کو سرِعام پھانسی

سرعام پھانسی کا واقعہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے شمال مغربی شہر بوکان میں جنسی زیادتی اور قتل کے جرم میں ایک شخص کو سرعام تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے ’’کورٹ مارشل‘‘ میں سب کیلئے سبق ، اہم الزام کیا ،آئی ایس آئی کا ’سیاسی سیل‘ کس نے قائم کیا ؟ مظہر عباس نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں.
عدالتی کارروائی
نیوز ویب سائٹ ایران فرنٹ پیج کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے سزا کی حتمی منظوری اور متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی درخواست پر ہفتے کی صبح مجرم کو سرِعام پھانسی دی گئی۔
چیف جسٹس کا بیان
چیف جسٹس ناصر عتاباتی نے کہا کہ اس کیس کو اس کی پریشان کن نوعیت اور اس سے پیدا ہونے والے شدید عوامی اشتعال کی وجہ سے ترجیح دی گئی۔ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد قتل کے واقعہ نے ملک بھر میں عوامی جذبات کو متاثر کیا۔ جرم کی سنگینی کی وجہ سے مرکزی ملزم کو سرعام موت کی سزا سنائی گئی۔