بھارت کو دفاعی میدان میں ایک اور بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری روک دی

برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری روک دی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لئے جاری مذاکرات کو روک دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین میں رائیونڈ کے قریب آتشزدگی
معاہدے کی تفصیلات
بھارتی ویب سائٹ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیل اس معاہدے کے تحت تقریباً 920 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 5 ارب برازیلین ریئلز) مالیت کا دفاعی نظام حاصل کرنا چاہتا ہے، جس میں لانچر، میزائل، ریڈار اور کمانڈ سسٹمز شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میں مرنے والوں کے لیے آخری کھانے بناتا ہوں
یورپی متبادل کا انتخاب
اور اب برازیل نے بھارتی آکاش میزائل سسٹم کی بجائے ایک یورپی میزائل سسٹم کو خریدنے پر سوچ بچار شروع کر دیاہے جس کی رینج اور ٹیکنالوجی بہتر سمجھی جارہی ہے ۔
دفاعی تعاون کی حالیہ بات چیت
دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کے درمیان حالیہ ملاقات میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔