دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے سوشل میڈیا اسٹار دبئی میں گرفتار

تاجکستان کے معروف گلوکار کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
گرفتاری کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق تاجک اسٹار کی پی آر کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ عبدو روزق کو ہفتے کی صبح یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا شکایات تھیں، جبکہ دبئی حکام کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز، انڈونیشیا کے بعد پاکستان نے کرغزستان کو بھی شکست سے دوچار کردیا
عبدو روزق کے بارے میں
واضح رہے کہ تاجکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی عمر 21 برس ہے۔ ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے جس کی وجہ سے انہیں دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا گلوکار بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی جھنگ چنیوٹ روڈ پر آگیا، ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا
بگ باس میں شرکت
عبدو روزق نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16 ویں سیزن میں بھی حصہ لیا تھا جس کے باعث وہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہوگئے۔
دبئی میں رہائش
عبدو روزق گزشتہ کچھ سالوں سے دبئی میں مقیم ہیں اور ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا بھی ہے۔