ہر تقریر کا اختتام اس فقرے پر ہوتا”آپ گواہ رہیں‘ میاں ممتاز محمد خاں دولتانہ بطور مسلم لیگی پیدا ہوا، ہمیشہ رہا اور مسلم لیگی مرا“یہ کتبہ میری قبر پر لکھ دیا جائے

مصنف: رانامیر احمد خاں

قسط: 94

عام خیال یہی تھا کہ مغربی پاکستان میں پاکستان کونسل مسلم لیگ سب سے بڑی جماعت ہونے کے ناتے لیڈ حاصل کرے گی اور اس کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوگا جو ذوالفقار علی بھٹو کی جوشیلی و جذباتی تقریروں کے باعث روز بروز مقبول ہوتی جا رہی تھی۔

مشرقی پاکستان کی صورتحال

مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب الرحمان کی پاکستان عوامی لیگ کی مقبولیت زوروں پر تھی۔ کچھ حلقوں کا یہ بھی خیال تھا کہ مشرقی پاکستان میں بھی پاکستان کونسل مسلم لیگ اور جماعت اسلامی مل کر عوامی لیگ کا مقابلہ کر پائیں گے۔

ایئر مارشل نور خان کی شمولیت

انہی دنوں ایئر مارشل (ر) نور خان بطور چیف آرگنائزر پاکستان کونسل مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ ایئر مارشل اصغر خاں کی طرح ایئر مارشل نور خاں بھی پی آئی اے کے سابق چیئرمین اور 1965ء کی جنگ کے دوران بطور ایئر چیف بڑا نام کما چکے تھے۔

لاہور جلسہ عام

ایئر مارشل نور خاں کے کونسل مسلم لیگ میں شامل ہونے سے مسلم لیگ کی صفوں میں اعتماد و ولولے کی لہر دوڑ گئی۔ جلد ہی ایئر مارشل نور خاں کے پہلے عوامی خطاب کے لیے موچی دروازے لاہور کا انتخاب کیا گیا۔ موچی دروازے لاہور میں ہونے والے اس جلسۂ عام میں پنڈال کی تیاری اور تمام انتظام و انصرام میں میرا بھرپور کردار تھا۔

تقریریں اور رہنما

یہ ایک بڑا جلسہ عام تھا جس میں ایئر مارشل نور خان کی تقریر کو سراہا گیا۔ جلسہ عام سے دیگر خطاب کرنے والوں میں سندھ سے محمد ایوب خاں کھوڑو، گوجرانوالہ پنجاب سے غلام دستگیر خاں، ساہیوال سے رانا عبدالحمید خاں اور علامہ اقبال کے فرزند ڈاکٹر جاوید اقبال شامل تھے۔

میاں ممتاز محمد خاں دولتانہ کا اجلاس

مجھے یاد پڑتا ہے کہ میاں ممتاز محمد خاں دولتانہ کے ہمراہ لاہور میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور سینئر کارکنوں کے ایک محدود اجلاس میں مجھے جانے کا اتفاق ہوا۔ میں نے دیکھا کہ میاں محمد ممتاز خاں دولتانہ نے حاضرین میں سے کسی سے ہاتھ نہ ملایا۔

انتخابی حلقوں کی کوریج

مجھے ضلع ساہیوال اور ضلع وہاڑی کے کئی حلقوں میں میاں ممتاز محمد خاں دولتانہ اور رانا عبدالحمید خاں کے انتخابی جلسوں کی کوریج کے لئے جانے کا موقع ملا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کا چیلنج

ڈاکٹر جاوید اقبال لاہور میں ذوالفقار علی بھٹو کا مقابلہ کر رہے تھے۔ فرزند اقبال ہونے کے باعث امید تھی کہ وہ کم ازکم لاہور میں ذوالفقار علی بھٹو کو شکست سے دو چار کریں گے۔

انتخابات کے نتائج

لیکن 1970ء کے عام انتخابات ختم ہونے پر جو نتائج سامنے آئے ان کے مطابق تمام بڑے مسلم لیگی میاں ممتاز محمد خاں دولتانہ، ڈاکٹر جاوید اقبال، رانا عبدالحمید خاں، ایوب کھوڑو اور مشرقی پاکستان سے خواجہ خیر الدین اور بیشتر مسلم لیگی ہار گئے۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...