ہر صوبے سے لوگ نکلیں گے، علی محمد خان

پی ٹی آئی کی تحریک کا نیا مرحلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے پنجاب سمیت ہر صوبے سے تحریک میں لوگ نکلیں گے، ہر چھوٹے بڑے شہر سے کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کی صورت میں بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، سابق بھارتی جج

اجلاس کی تفصیلات

رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ لاہور سے تحریک نے ہی بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنایا، اب بھی تحریک کی تیاری یہاں سے کی جا رہی ہے، اس لیے اجلاس رکھا کہ آوازیں جاتی امراء میں سنائی دیتی رہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی آمد

’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس پہنچا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما بھی فارم ہاؤس پہنچے۔ فارم ہاؤس میں بیرسٹر گوہر اور علی امین کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے فیصلوں سے کل بذریعہ پریس کانفرنس آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...