حمیراہ اصغر کی افسوسناک موت کے بعد اداکاراؤں نے جڑے رہنے کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا لیا

طوبیٰ انوار کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ طوبیٰ انوار نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے ایک واٹس ایپ گروپ قائم کیا ہے، جس کا مقصد ذہنی صحت کے حوالے سے ایک دوسرے سے جڑے رہنا اور باقاعدہ خیریت دریافت کرتے رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے پڑوسی نے ساری کہانی بتادی
افسوسناک واقعہ کے بعد اقدام
اپنے حالیہ انٹرویو میں طوبیٰ انور نے بتایا کہ یہ قدم اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت کے بعد اٹھایا گیا، جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں مناسب سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مناسک حج کا آج سے آغاز، دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی منیٰ کے لیے روانگی شروع
ایک دوسرے کا سہارا
طوبیٰ کے مطابق شوبز کی کئی اداکارائیں اپنے گھروں سے دور، کام کے لیے مختلف شہروں میں مقیم ہوتی ہیں، اور انہیں اس گروپ میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور کسی بھی ذہنی دباؤ یا مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بن سکیں۔
حمیرہ اصغر کی موت کا معاملہ
خیال رہے کہ اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش کراچی کے ایک فلیٹ سے ملی تھی جو کئی مہینے پرانی تھی۔ لاش اتنی پرانی تھی کہ ڈی کمپوزیشن کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی تھی۔ اتنے مہینوں تک ان کی موت کی کسی کو خبر نہ ہونے پر پاکستان میں ایک بحث نے جنم لیا کہ شوبز کی دنیا جتنی رنگین نظر آتی ہے اتنی ہے نہیں۔