ملک بھر میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے جس کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی مخالف “آنٹ فینی” کو قتل کروانے والی “دی فیٹ لیڈی” گرفتار
موسمی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 13 جولائی سے اس میں شدت آنے کی توقع ہے۔ اسی تاریخ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے: شرجیل میمن
بارش کی توقعات
رپورٹ کے مطابق ان موسمی نظاموں کے زیر اثر کشمیر، گلگت بلتستان میں 17 جولائی کو وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ ہمارے والد کی طرح لگتا ہے؟
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں 17 جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے، زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پنجاب اور اسلام آباد
پاکستان کے صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں 17 جولائی کو بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے رشتے داروں کی عزت کرتاہوں مگرمیں صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم کا پابند ہوں، علی امین گنڈا پور
جنوبی پنجاب اور بلوچستان
جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی 13 تا 17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی 13 تا 16 جولائی شمال مشرقی و جنوبی اضلاع میں بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں بارش
سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں درمیانی بارش کا خدشہ ہے.