صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، حمایت جاری رکھنے کا عزم
یوم شہدائے کشمیر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کے لیے ڈٹ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان
صدر مملکت کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت نے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک عسکری قید خانہ بنا دیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، سیاسی قید، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی منظم سازشیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویریفیکیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عالمی برادری سے اپیل
آصف علی زرداری نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور اس تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس ایوان صدر میں: فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
حقِ خودارادیت کی حمایت
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ انہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمن فیوچر ٹور پروگرام 29-2025کا اعلان کردیا
وزیراعظم کا پیغام
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جائز جدوجہد کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے اور کررہے ہیں۔ حکومت پاکستان، ہندوستان کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتی ہے۔
شہداء کی قربانی کا اعتراف
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان تمام کشمیری شہداء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط ہندوستانی قبضے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلے کا حل اور جموں و کشمیر کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے。








