چشتیاں؛ کار اور اے سی بس میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
چشتیاں میں خوفناک حادثہ
چشتیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن) چشتیاں میں کار اور اے سی بس کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
حادثے کی تفصیلات
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں چشتیاں بار کے سینئر وکیل اقبال خان نیازی، ان کے بھائی، اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست
متاثرہ خاندان کا پس منظر
تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا جو اڈا بخشن خان چک 53 فتح کے رہائشی تھے۔
ریسکیو کارروائیاں
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔








