پاکستان آج انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل جاپان سے کھیلے گا
فائنل کا میچ
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کیلئے آئے صحافیوں کی نوازشریف سے ملاقات لیکن بھارت واپس پہنچ کر کیا کچھ بتایا؟ آپ بھی جانئے
پاکستانی ٹیم کی کارکردگی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیتے ہیں اور ناقابل شکست رہی ہے۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
کھلاڑیوں کی تیاری
ٹیم انتظامیہ اور کوچنگ سٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور قوم کو کامیابی کا تحفہ دیں گے۔
شائقین کی توقعات
شائقین ہاکی کو پاکستان کی فتح کی امید ہے اور ٹیم کا مورال بلند ہے، فائنل جیتنے کی صورت میں پاکستان ایشیائی چیمپئن بن جائے گا۔








