جدہ کیوں پہنچایا؟ متاثرہ مسافر نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا

کراچی کے نجی ایئرلائن کے مسافر کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کے مسافر کو جدہ پہنچانے کا واقعہ، مسافر شاہ زین نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں، قمر زمان کائرہ
ایئرلائن کی غفلت کا انکشاف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا، مسافر نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کے تحت نوٹس بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید اور مسلم لیگ (ن) کے روابط ۔۔؟سینیٹر خلیل طاہر سندھو بھی بول پڑے
واقعات کی تفصیلات
متاثرہ مسافر نے کہا کہ 7 جولائی 2025 کو ایئرلائنز کی جانب سے ڈیوٹی میں لاپرواہی کے سبب لاہور سے کراچی کی جگہ جدہ پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت پر تنقید: معروف ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان گرفتار
سعودی عرب میں مشکلات
شاہ زین نے کہا کہ سعودی عرب بغیر دستاویز پہنچنے پر سعودی امیگریشن اتھارٹیز کی جانب سے پوچھ گچھ کے باعث پریشان کن صورتحال کا سامنا رہا۔
لیگل نوٹس کی تفصیلات
لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ نجی ایئرلائن کی غلطی کے باعث اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پر مجبور کیا گیا۔
قانونی نوٹس میں مسافر نے ایئر لائن سے سفری اخراجات سمیت جواب طلب کرلیا۔