سٹیج اداکارہ سجناں چودھری کو غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنس پر نوٹس جاری

نوٹس کا اجراء
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیج اداکارہ سجناں چودھری کو غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنس پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی کارروائی
پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے اداکاراؤں کی ڈانس پرفارمنس کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔ سٹیج اداکارہ سجناں چودھری کو غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنس پر نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
جواب جمع کروانے کی ہدایت
اداکارہ کو تین روز میں جواب داخل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔