کیا یہ منافقت نہیں؟ اقرارالحسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھادیا

کراچی میں اقرار الحسن کی تنقید
معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے بانی پی ٹی آئی کی دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اہم سپن باولر کو بنگلہ دیش نے کوچ بنا دیا
پہلی ویڈیو پر سوالات
اقرار الحسن کی جانب سے شیئر کردہ ایک ویڈیو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کبھی تحریک انصاف کی حکومت آئی تو میں کبھی آپ کے سامنے یہ بہانہ نہیں کروں گا کہ میں بے بس ہوں، اگر فوج نہیں کرنے دے رہی تو میں نااہل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مداح کی موت کو فلم پروموشن کیلئے استعمال کا الزام، الو ارجن پھٹ پڑے
دوسری ویڈیو کی تفصیلات
جبکہ دوسری ویڈیو عمران خان کے دور اقتدار کے بعد کی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ جو پاور جنرل باجوہ کے پاس تھی، وہ سپر کنگ تھا، سارے فیصلے اس کے تھے، حکومت کے کام تب ہوتے جب جنرل باجوہ فیصلہ کرے کہ ہاں یہ ٹھیک ہے۔
سوالات کا ایک اور رخ
اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کو گواہ بنا کر بتائیے کہ کیا یہ منافقت نہیں؟ pic.twitter.com/IO3kkL1WdA
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 13, 2025