امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں: سفیرِ پاکستان رضوان شیخ
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ نہیں
ڈیلاس(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
پاکستان کی پالیسی کا عزم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اہم اجلاس مؤخر
امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری
انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم
ایران اسرائیل جنگ بندی اور معاہدہ ابراہم
یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ اور امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جا رہے ہیں جو ناممکن لگتے تھے، امریکا کی جانب سے ابراہم معاہدے میں عرب ممالک کی شمولیت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
سعودی عرب کی شمولیت کے امکانات
امریکی حکام نے کہا تھا کہ سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شمولیت کے لیے راضی ہو چکا ہے مگر کچھ رکاوٹیں پیش آنے سے معاملات زیر التوا ہیں۔








