199 اور 201 یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ، وزیر تعلیم پنجاب نے بھی تائید کردی

بجلی بلوں میں حیران کن فرق
لاہور (ویب ڈیسک) 199 اور 201 یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہورہا ہے۔ اس معاملے کی تائید وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی ایک نجی ٹی وی چینل کے انٹرویو میں کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فوج نے استعفیٰ مانگا تو شیخ حسینہ واجد نے کیا جواب دیا؟ چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے تفصیلات شیئر کردیں۔
وزیر تعلیم کا بیان
تفصیل کے مطابق، سماء ٹی وی کے لیے میزبان نور امان اللہ کو دیے گئے انٹرویو میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت کی پالیسی ہے، لیکن اگر آپ نے یونٹ کی قیمت بڑھانی ہے تو عقلمندی سے بڑھائیں۔ ایک دم سے 199 سے 201 تک استعمال بڑھنے پر بل میں اتنا زیادہ فرق صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن جاتا ہے۔ اسے 300 یا 400 یونٹ پر رکھیں تاکہ بوجھ آہستہ آہستہ بڑھ سکے، ایک یونٹ کے اضافے سے اتنا زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ ہمیں ہمیشہ سچ بولنا چاہیے اور سچ بولتے رہنا چاہیے۔
عوام کی آواز کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانا، اپنی قیادت تک پہنچانا اور انہیں ہمیشہ پبلک کا موقف بتاتے رہنا ہی سیاست ہے، جو ہم نے کیا اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے۔
عوام کے احتجاج پر حکومت کو ہوش آیا ہے، امید ہے کہ کوئی بہتر حل نکلے گا۔ pic.twitter.com/dPmgjVXSYS
— Zafar Shirazi ???????? (@ZafarShirazi7) July 12, 2025