پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج
پنجاب اسمبلی میں مذاکرات کا دوسرا دور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
مذاکرات کی صدارت
ڈان نیوز کے مطابق مذاکرات کے لیے دوسرے سیشن کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔ پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات آج سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے نام پر جیت کر ن لیگ کا حصہ بننے والے ایم پی اے کے ششکے، بزرگ خاتون کے سامنے پورے جسم پر پرفیوم چھڑکتے رہے، اجمل جامی کو بھی غصہ چڑھ گیا۔
اپوزیشن کی کمیٹی کے نام
اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی تک نام نہیں بھجوائے گئے جبکہ اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت کی کمیٹی بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں نیشنل اے آئی ایڈوانسمنٹ منصوبے کے لیے بھی فنڈز مختص
حکومتی کمیٹی کا رکن
حکومت کی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا ارشد، شافع حسین شامل ہیں۔ علی حیدر گیلانی، افتخار چھچھر، راحیلہ خادم، امجد جاوید، احمد اقبال، شعیب صدیقی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جان سینا نے ریسلنگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا
نوٹیفکیشن جاری
حکومت کی کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
معطل ارکان کی صورت حال
خیال رہے کہ 28 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر سپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا۔ ان ارکان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔








