پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

پنجاب اسمبلی میں مذاکرات کا دوسرا دور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف کی وجہ سے ایپل کے اخراجات میں 90 کروڑ ڈالر کا اضافہ، اس کے باوجود پہلی سہ ماہی میں کتنی آمدنی ہوئی؟
مذاکرات کی صدارت
ڈان نیوز کے مطابق مذاکرات کے لیے دوسرے سیشن کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔ پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات آج سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کر دی۔
اپوزیشن کی کمیٹی کے نام
اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی تک نام نہیں بھجوائے گئے جبکہ اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت کی کمیٹی بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے سامنے پیش ہونے والے سیاسی مقدمات: دو خاص یادگار مثالیں
حکومتی کمیٹی کا رکن
حکومت کی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا ارشد، شافع حسین شامل ہیں۔ علی حیدر گیلانی، افتخار چھچھر، راحیلہ خادم، امجد جاوید، احمد اقبال، شعیب صدیقی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں چھیڑ خانی کی شکایت پر خاتون قتل
نوٹیفکیشن جاری
حکومت کی کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
معطل ارکان کی صورت حال
خیال رہے کہ 28 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر سپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا۔ ان ارکان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔