جس دن جمائمہ خان پاکستان میں عمران خان کی رہائی کے لئے آگئیں ، وہ دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کا آخری دن ہوگا: فخردرانی

فخر درانی کا بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی فخر درانی نے کہا ہے کہ " جس دن جمائمہ خان پاکستان میں عمران خان کی رہائی کیلئے آگئیں، وہ دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کا آخری دن ہوگا۔ جب سے بشریٰ کی شادی ہوئی، عمران خان اقتدار میں بھی رہے، بچے تک پاکستان نہیں آئے ہیں"۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ، سیکیورٹی سٹاف نے گیٹ پر روک لیا، توہین عدالت کا نوٹس جاری
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ان سے استفسار کیا گیا کہ کیا کسی سٹیج پر جمائمہ بھی عمران خان کی رہائی کی تحریک لیڈ کریں گی یا کرسکتی ہیں؟ فخر درانی کا کہنا تھا کہ جس دن جمائمہ، عمران کی رہائی کے لیے پاکستان آئیں گی، اس دن بشریٰ اور عمران کی شادی کا آخری دن ہوگا۔ چاہے وہ جیل سے رہا ہوں یا نہ ہوں، یہ الگ بات ہے لیکن اس کے نتائج بتا رہے ہیں۔ عملی طور پر دیکھا جائے تو جب سے شادی ہوئی، بچے پاکستان نہیں آئے، عمران خان کی حکومت کے دوران بھی نہیں آئے، اس وقت تو سیکیورٹی خدشات بھی نہیں تھے، ریاست کا پروٹوکول مل سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان، فیملی اور دیگر رہنماؤں میں تکرار، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
عمران خان کی شادی اور صورتحال
فخر درانی نے مزید کہا کہ عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ شادی کی وجہ سے عمران خان اقتدار میں آئیں گے۔ یہ بھی اسی کا نتیجہ ہے کہ جمائمہ تو دور بچے بھی نہیں آئے۔ جمائمہ پاکستان اور پاکستانی سوسائٹی کو سمجھتی ہیں، اور جب بھی عمران مشکل میں ہوتے ہیں، اخلاقی سپورٹ کرتی ہیں، لیکن پاکستان میں آ کر کسی احتجاج کی قیادت کرنا ممکن نہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
جمائمہ خان جس دن پاکستان میں عمران خان کی رہائی کیلئے آگئیں اس دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کا آخری دن ہوگا، فخر درانی pic.twitter.com/yu7yfi0iQb
— Ammar Masood (@ammarmasood3) July 11, 2025