ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اور چلانے کا کردار ادا کر رہے ہیں: علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پریس کانفرنس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست کرنا ریاستی اداروں کا کام نہیں، ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اور چلانے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد جی-11 کچہری میں دہشت گردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت
90 دن کی نئی تحریک
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90 دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90 دن شروع ہوگئے ہیں، بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے۔ پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور
قوم کا شعور اور ظالم حالات
ان کا کہنا تھا کہ آج قوم میں شعور آگیا ہے، 8 فروری کو ثابت ہوا کہ قوم جاگ گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ نہیں ہے اور ان کے کیسز نہیں چلائے جا رہے کیونکہ ان میں کچھ ہے ہی نہیں۔ دنیا کی سیاسی تاریخ میں اتنا ظلم و جبر نہیں ہوا جتنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اب آپ کو گاڑی تبدیل کرنے پر نمبر تبدیل نہیں کرنا پڑے گا، اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ جانیے
مواصلات کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ میں خود ایک فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، ہمیں اپنے ادارے خود ٹھیک کرنے ہیں۔ آئیں مل کر بیٹھیں اپنی غلطی کو مانیں اور سب ٹھیک کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہری کی طبیعت خراب، دوحہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
سیاسی جماعتوں کا احتساب
علی امین نے کہا کہ یہ سیاسی پارٹیاں دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر آئی ہیں، عوام ان سیاسی پارٹیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ یہ سیاسی پارٹیاں عوام میں نکل کر تو دیکھیں، اس ملک کا قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہئے، آپ کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک
خود احتسابی کی ضرورت
کے پی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وقت دہشت گردی کیوں نہیں تھی؟ پی ڈی ایم ون اور ٹو کے حالات بدتر ہوگئے، مجھ پر 26 نومبر کی 56 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں۔ اگر آپ مجھے ملک سے غداری ثابت کر سکتے ہیں تو چوک پر لٹکا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورو نانک دیو جی کا 556واں جنم دن، 30 ہزار یاتری ننکانہ صاحب آئیں گے،سی سی ٹی وی کیمرے نصب، 3 کنٹرول رومز قائم
سیاسی سوچ کا تغییر
انہوں نے کہا کہ اپنی ذات اور انا سے نکلیں اور قوم کے لیے سوچیں۔ بانی نے پہلے بھی کہا آئیں بیٹھیں، میرٹ اور دلائل پر بات کریں۔ ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بانی نے ہمیں سکھایا کہ سیاست کے لیے نہیں بلکہ جنریشن کے لیے کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک 10 مرتبہ میری ریڑھی اٹھائی جا چکی ہے، رمضان کے مہینے میں ایم سی ایل کی کارروائی پر اپنے بچوں کی واحد کفیل ماں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل
مستقبل کا عزم
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈیڈ لاک کہیں بھی نہیں ہو سکتا، وقت ضائع کرکے مقاصد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ میں پاکستان کے لیے کھڑا ہوں گا۔
جلسے کی تیاری
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم کل لاہور میں جلسہ کرنے کے لیے اجازت مانگیں گے، اجازت دی جائے، ہم پرامن آئے ہیں اور پرامن انداز سے ہی واپس جائیں گے۔








