لاہور ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے نو برڈ زون قرار
مسافر طیاروں کی حفاظت کے لئے نو برڈ زون کا قیام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسافر طیاروں کی حفاظت کیلئے ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں کو نو برڈ زون قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایس پی سراج شعیب اختر کے شاگرد بن گئے
حفاظتی اقدامات کا آغاز
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ کے گردونواح میں پرندوں کی موجودگی کو محدود کرنے کے لیے ایک جامع اور فیصلہ کن گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز بارش کا امکان
پرندوں کے خطرے کو کم کرنا
اس اقدام کا مقصد طیاروں کی ٹیک آف، لینڈنگ اور نچلی پرواز کے دوران پرندوں سے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: کینالز کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا واک آوٹ، اپوزیشن کا شور شرابا
حکام کی متحرکی
وزیر اعلیٰ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو فوری متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاید اب پی ٹی آئی کبھی بھی احتجاج کی کال نہ دے سکے ، رانا ثنا اللہ
نو برڈ زون کی تفصیلات
پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مشرقی بائی پاس، مناواں، اسپتال داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، اور چاہ میراں سمیت متعدد علاقوں کو "نو برڈ زون" قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا، عظمیٰ بخاری
فضائی حفاظتی اقدامات
ان علاقوں میں فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ’رنگ فینسنگ‘ یعنی فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوائی اڈوں کے قریب واقع غیر قانونی مذبح خانوں، پولٹری فارمز اور بیکریوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر کے قتل کے بعد کلکتہ میں ایسا مجسمہ لگا کہ بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا
ماحولیاتی قوانین کی پابندی
ان اداروں کو ماحولیاتی ضوابط کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چمڑا رنگنے اور اس سے اشیاء بنانے والے یونٹس پر بھی ماحولیاتی قوانین کا سخت اطلاق ہوگا، جبکہ کھلے عام جانوروں کی کھالیں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 6 سال قبل میری طلاق ہوگئی تھی، انوشے عباسی نے طلاق خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
پرندوں کے جمع ہونے کے خطرات
نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں ایسا کوئی کاروبار یا سرگرمی قابلِ قبول نہیں ہوگی جس سے پرندے جمع ہونے کا خطرہ ہو۔ کوڑا کرکٹ کھلے میں پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنۃ الخوارج کا نیا روپ، عوام سے بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا، کانکنی کے ٹھیکے داروں کو خط میں کیا مطالبہ لکھ بھیجا ۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف
پرندوں کی خوراک پر پابندیاں
مزید برآں گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے، بڑی تعداد میں کبوتر پالنے یا اڑانے، درباروں یا عوامی مقامات پر پرندوں کو خوراک ڈالنے جیسے عوامل پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ پرندوں کے جھنڈ بننے سے بچا جا سکے۔
کارروائی کی توقعات
پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر وائلڈ لائف رینجرز کو کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.








