سابق انگلش کپتان کا بیان: پاکستان کی ٹیم اس وقت اپنی کم ترین سطح پر ہے

ناصر حسین کا بیان

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں ہمیشہ سے تسلسل دکھائی نہیں دیتا لیکن اس وقت تو اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا دریا ئے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈوبنے پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان کی موجودہ حالت

ایک بیان میں ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیم موجودہ دور میں اچھا پرفارم نہیں کر رہی، لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے، جج سپریم کورٹ

پاکستان کا کرکٹ جنون

انگلش ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے، وہاں کرکٹ کا جنون ہے، فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اوپر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اٹھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جان سینا کا ریٹائرمنٹ میچ آئندہ ہفتے ہوگا، ان کے آخری حریف کا نام سامنے آگیا

تاریخی سیریز کا جائزہ

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ آخری بار جب انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کیا تو کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ پوری طرح حاوی تھی۔ اس وقت تک بہت کم ٹیمیں ایسی تھیں، جو پاکستان جائیں اور اس طرح کامیابی حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تجاوزات کے خلاف پیرا کا آپریشن، پھل فروشوں سے بھتا وصول کرنے والوں کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

پاکستان کی حالیہ کارکردگی

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے بعد سے اب تک پاکستان نے اپنے ملک میں 9 ٹیسٹ کھیلے ہیں، صرف 2 جیت سکی ہے اور 5 ٹیسٹ ہار چکی ہے۔ انگلش ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں ہمیشہ سے تسلسل دکھائی نہیں دیتا، لیکن اس وقت تو اپنی کم ترین سطح پر ہے، چاہے آپ کسی بھی فارمیٹ کی بات کریں۔ نہ ان کا ورلڈ کپ اچھا گزرا۔

کپتان اور کوچ کی نئی جوڑی

انہوں نے کہا کہ اب کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کی کامبی نیشن ہے۔ ان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں سے نصف سنچری بھی نہ بناسکے، جنہوں نے حال ہی میں وائٹ بال کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔ لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ آپ پاکستان کو ان کے ملک میں آسانی سے شکست دے دیں گے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...