حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کراچی میں حمیرا اصغر کی پراسرار موت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع
تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل
ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ (ایس ایس پی) مہظور علی نے اداکارہ کی موت کی نوعیت جاننے کے لیے ایس پی کلفٹن عمران علی جاکھرانی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید
تحقیقی ٹیم کے اراکین
تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم میں ایس ڈی پی او ڈیفنس اورنگزیب خٹک، اے ایس پی ندا جنید اور ایس ایچ او گزری فاروق سنجرانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، سب انسپکٹر محمد امجد اور آئی ٹی برانچ کے پولیس کانسٹیبل محمد عدیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کا سپریم کورٹ میں آخری روز لیکن کسی بینچ کا حصہ نہیں، پھر آج کیا کام کریں گے؟ جانئے
تحقیقات کا دائرہ
پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی، جن میں طبعی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل سمیت تمام امکانات شامل ہیں۔ ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ فلیٹ میں موجود اشیا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور اداکارہ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
حمیرا اصغر کی موت کی تفصیلات
یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ان کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے تنہا رہائش پذیر تھیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش تقریباً 8 سے 10 ماہ پرانی تھی اور ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی۔