حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے۔۔؟امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ویڈیو کلپس شیئر کر دیئے

حافظ نعیم الرحمان کا سوال

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکمرانوں کو قومی انتخابات کے دوران گھریلو صارفین کو مفت بجلی اور سستا پٹرول فراہم کرنے کے بلندو بانگ دعوے اور وعدے یاد دلاتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اقتدار میں ڈیڑھ برس گزارنے کے باوجود عوام سے کیے گئے ان وعدوں کا کیا بنا؟

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے ذریعے ججوں کا انتخاب کرلیا گیا

مہنگائی کا رونا

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

انتخابی مہم کے وعدے

امیر جماعت اسلامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتی جماعتوں کے رہنماؤں کی انتخابی مہم کے دوران 300 یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے وعدے کررہے ہیں کہ وہ اقتدار میں آکر بالترتیب 300 اور 200 یونٹس تک بجلی مفت کردیں گے، اسی طرح وفاقی وزیر علیم خان بھی جلسہ گاہ میں مفت بجلی فراہم کرنے اور پیٹرول کی قیمت آدھی کرنے کے دعوے کرتے سنے جاسکتے ہیں۔

عوام کی مشکلات

حافظ نعیم الرحمان نے ’’ایک ایکس‘‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مفت بجلی کے دعوے اور وعدے کہاں گئے۔ آج مہنگی ترین بجلی نے معیشت کا پہیہ جام اور عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ فائدہ میں صرف حکمران اور ان کی شوگرمل مافیا رہی۔ حکمران طبقہ کے علاوہ عوام، کسان اور صنعت کار سب خسارے میں ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...