وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال

ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عجوبہ پل ختم ہو گیا، انگریزوں کو غالباً اندازہ ہو گیا کہ ہندوستان میں انکے قیام کے دن گنے جا چکے ہیں، یوں سبی سے کوئٹہ پہنچنے والی یہ لائن قصہ پارینہ بن گئی۔
پروجیکٹ کی صورتحال
ڈان نیوز کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلفونک رابطہ ہوا۔ فریقین نے پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے پروجیکٹ فریم ورک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں ، جاوید اختر کے دو سال پرانے انٹرویو کا کلپ وائر
ملاقات پر اتفاق
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل اجلاس کے دوران سائڈ لائن ملاقات پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے، زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اجلاس کی تفصیلات
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 15 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہوگا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایس سی او کے مستقل اداروں کے سربراہان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تبادلہ خیال کے موضوعات
اجلاس میں شرکاء ایس سی او کے مختلف شعبوں میں تعاون اور اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے علاوہ بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر چین کا دورہ بھی کریں گے۔