سابق اسرائیلی وزیراعظم کا مغربی کنارے میں آباد کاروں کے جنگی جرائم کا اعتراف
ایہود اولمرٹ کا الزام
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں قابض آباد کار حکومت کے زیرپرستی فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
پرتشدد حملے
ڈان نیوزنے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ اسرائیل کے چینل 13 پر بات کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ 'پہاڑی چوٹی کے نوجوان' یا 'دہشت گرد نوجوان' روزانہ فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں، انہیں ان کی زمینوں سے بے دخل کرتے ہیں اور ان کے گھروں کو جلاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے بھائی ہیں، پاکستان کے لیے مل کر لڑیں گے: وزیراطلاعات
جنگی جرائم کا ذکر
انہوں نے مزید کہا کہ 'مغربی کنارے میں روزانہ جنگی جرائم ہو رہے ہیں، یہودی فلسطینیوں کو شہید کر رہے ہیں، اور انہیں جلا رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل کا معمہ حل، مقتول کا دوست گرفتار کرلیا گیا
اسرائیلی فورسز کی عدم کارروائی
ایہود اولمرٹ کے مطابق، اسرائیلی پولیس آباد کاروں کے تشدد سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہے، جبکہ فوج اپنا فرض ادا نہیں کر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعزاز میں تقریب، جنگی ترانہ چل گیا
اقلیت کا جھوٹا دعویٰ
تاہم، شو کے میزبانوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی آباد کاروں کی صرف ایک چھوٹی اقلیت فلسطینیوں پر حملہ کرتی ہے، ایہود اولمرٹ نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ کوئی اقلیت نہیں، یہ ایک جھوٹا دعویٰ ہے، انہیں (آباد کاروں کو) پشت پناہی حاصل ہے، ورنہ وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے۔'
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا
سیف اللہ مصلت کا کیس
ایہود اولمرٹ نے فلسطینی نژاد امریکی نوجوان سیف اللہ مصلت کے معاملے کا حوالہ دیا جسے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے قصبے سنجیل میں اسرائیلی آباد کاروں نے تشدد کرکے شہید کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟
ابادکاروں کے ساتھ وزراء کی وابستگی
دریں اثنا، اسرائیلی روزنامہ ہارٹز میں ایک کالم میں، ایہود اولمرٹ نے پرتشدد آباد کاروں کے اقدامات کو اسرائیلی کابینہ کے انتہائی دائیں بازو کے وزرا جیسے ایتمار بن گویر اور بیزالیل سموتریش سے واضح طور پر جوڑا۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
آباد کاروں کا مشن
انہوں نے لکھا کہ 'یہ ملیشیا وحشیوں کا کوئی گروہ نہیں ہیں، بلکہ ہر اس شخص کا ہراول دستہ ہیں جو انہیں حوصلہ دیتا ہے اور انہیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔' سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پرتشدد آباد کاروں کا بنیادی مشن 'مغربی کنارے کے تمام فلسطینیوں کی زندگی کو اس قدر دکھی بنا کر انہیں بے دخل کرنا' ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کروں گا: صدر ٹرمپ
فلسطینی وزارت خارجہ کی درخواست
دریں اثنا ہفتے کے روز، فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے مصائب کو حل کرنے میں 'دہرے معیار کو ختم کرے' اور مغربی کنارے میں 'دہشت گرد آباد کار ملیشیا کے جرائم کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات' کرے۔
جانی نقصان کی تعداد
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کے حملوں میں مغربی کنارے میں کم از کم 998 فلسطینی شہید اور 7000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، مجموعی طور پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور حملوں میں اب تک کم از کم 57 ہزار 882 افراد کو شہید اور ایک لاکھ 38 ہزار 95 زخمی ہوچکے ہیں۔








