جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے:عظمیٰ بخاری

کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ کشمیریوں کی بھارتی تسلط کے خلاف جاری عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر آج بھی ڈوگرا راج جیسے مظالم کا شکار ہے، اور پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا لاہور میں شیر حملے کے زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان

علی امین گنڈا پور پر تنقید

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حالیہ دورہ پنجاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل سکیورٹی اور پروٹوکول کے ساتھ جی ٹی روڈ پر آئے، لیکن پنجاب کی ترقی، مریم نواز ہیلتھ کلینکس، شفاف سڑکیں اور خوشحال عوام دیکھ کر شاید انہیں حیرت ہوئی۔ اگر گنڈا پور پرامن شہری کے طور پر آئیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا، لیکن اگر وہ ماضی کی طرح اسلحہ بردار عناصر کے ساتھ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو حکومت قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے گنڈا پور کو چیلنج کیا کہ وہ اپنی کابینہ اور ایم پی ایز کو لے کر دوبارہ آئیں، ہم انہیں دکھائیں گے کہ پشاور سے کچرا کیسے صاف ہوتا ہے، باصلاحیت طلباء کو سکالرشپس کیسے دی جاتی ہیں، اور نواز شریف اسپتال جیسے جدید اسپتال ایک سال میں کیسے بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: عید کی چھٹیوں میں سول ہسپتال کے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی، 15 نرسیں نوکری سے فارغ

نوجوانوں کے مستقبل کے لیے اقدامات

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم جیسے اقدامات کسی حکومت کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں، جو نوجوانوں کے مستقبل کو بدلنے کے لیے اٹھائے جاتے ہیں، نہ کہ جھوٹے نعروں سے سیاست چمکائی جاتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے سیالکوٹ میں 10 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت تک نہ کی، جبکہ ماضی میں وہ ساہیوال واقعے پر ہمدردی کا ڈرامہ رچاتے رہے۔ گنڈا پور صرف نعرے بازی اور بڑھکوں کے ماہر ہیں، لیکن اصل امتحان میں وہ ہمیشہ ناکام رہے ہیں۔ جعلی مولا جٹ بننے کی اداکاری اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ جو شخص گرمی برداشت نہیں کر سکتا، وہ عوام کا دکھ کیسے سہے گا؟

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کی مشہور ہیروئن نے اپنی ہم جنس پرست دوست سے شادی کر لی

پی ٹی آئی کی سیاسی صورتحال پر تنقید

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پرتشدد ماضی اور حالیہ ایجنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کی شہادت ہو یا سوات کے واقعات، گنڈا پور کی زبان سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ انہوں نے آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ڈیپ فیک مہم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ عناصر ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے IMF کو خط لکھ کر ملک کو ’’سری لنکا ماڈل‘‘ پر لے جانے کی کوشش کی، جبکہ 9مئی کی سازش اور فوجی تنصیبات پر حملوں نے ان کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بزنس پرسن یاسمین کنول کو صدمہ، تاوان ادا نہ کرنے پر بھتیجے کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا

القادر یونیورسٹی کیس

القادر یونیورسٹی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کو مرکزی ملزم قرار دینا اس کیس کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سیاسی استحکام کی نہیں، بلکہ فساد کی علامت بن چکی ہے۔ بشریٰ بی بی کے حوالے سے انہوں نے طنز کیا کہ وہ واحد خاتون ہیں جو پانچ قیراط کے ہیرے مانگتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستیں باضابطہ سماعت کیلئے منظور

اقتصادی ترقی اور پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ

انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو معاشی خوشخبری ملتی ہے، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا پروپیگنڈہ سیل پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔ گنڈا پور کی کاہنہ آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تین سے چار ہزار لوگ بھی جمع نہ کر سکے، اور ان کا رویہ ان کے فسادی ٹریک ریکارڈ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا کہ90 دن کی ڈیڈ لائن آپ نے خود کو دی ہے، پہلے اپنی اصلاح کریں۔

پنجاب حکومت کا ترقیاتی ماڈل

آخر میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے ترقی کا ایک نیا ماڈل پیش کر رہی ہے، جسے دیگر صوبے رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...