پشاور میں نامناسب ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

پشاور میں ٹک ٹاکر کی گرفتاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامناسب ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر ماصل کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتاری کی تفصیلات
پشاور پولیس کے مطابق اندرون شہر تحصیل پارک گور کھڑی میں نا مناسب ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر ماصل کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا۔
قانونی کارروائی
پولیس نے بتایاکہ ٹک ٹاکر کو تھری ایم پی او کے تحت جیل منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ملزم نے اس سے قبل بھی تحصیل پارک میں متعدد نامناسب ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کیں تھیں جس پر عوامی حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
پہلی گرفتاریوں کی معلومات
پولیس اس سے قبل بھی ملزم کو منشیات، آئس، لڑائی جھگڑوں، غیر مناسب اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے باعث گرفتار کرچکی ہے اور ملزم عادی ریکارڈ یافتہ ہے۔