خام تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں 5 فیصد کی بڑی چھلانگ
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی خراب صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا
قیمتوں کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں خام تیل کی قیمت 77ڈالر 48سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکا میں خام تیل کی قیمت 73ڈالر 65سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ایلیٹ کلاس کی تقریبات میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار، مال بھی برآمد کرلیا گیا
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی
دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کا جائزہ
اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔








