نیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے

نئی سولر پالیسی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کر لی گئی ہے جسے جلد وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ
نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ
تفصیلات کے مطابق نئی سولر پالیسی کے تحت سولر پینل پر نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ نافذ کی جائے گی، کیونکہ نیٹ میٹرنگ کے نتیجے میں 103 ارب کا بوجھ پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا ٹیلنٹ ہنٹ مشن، حیدرآباد و شہید بینظیرآباد سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل
بجلی واپسی کی نئی شرح
بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، تاہم پرانے سولر صارفین 27 روپے فی یونٹ پر ہی بجلی بیچتے رہیں گے۔ آئندہ بجلی کا جو بھی نرخ ہوگا، واپسی نرخ اس کا ایک تہائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا ، نئی قیمت سامنے آ گئی
بجلی پیداوار کے نئے اہداف
پاور ڈویژن کے مطابق 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا ہدف ہے۔ نئی پالیسی نیپرا کی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
سرمایہ کاروں کی تشویش
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کر دیا تھا۔