نیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے
نئی سولر پالیسی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کر لی گئی ہے جسے جلد وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس؛ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے، نبیل گبول کا طلال چوہدری، چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر اجلاس کا بائیکاٹ
نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ
تفصیلات کے مطابق نئی سولر پالیسی کے تحت سولر پینل پر نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ نافذ کی جائے گی، کیونکہ نیٹ میٹرنگ کے نتیجے میں 103 ارب کا بوجھ پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید، وضاحت آگئی
بجلی واپسی کی نئی شرح
بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، تاہم پرانے سولر صارفین 27 روپے فی یونٹ پر ہی بجلی بیچتے رہیں گے۔ آئندہ بجلی کا جو بھی نرخ ہوگا، واپسی نرخ اس کا ایک تہائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا قرضہ 36 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، چین نے کتنے پیسے لینے ہیں؟
بجلی پیداوار کے نئے اہداف
پاور ڈویژن کے مطابق 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا ہدف ہے۔ نئی پالیسی نیپرا کی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
سرمایہ کاروں کی تشویش
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کر دیا تھا۔








