میئر کراچی کا سڑکوں، فٹ پاتھوں پر منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کراچی میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف کاروائی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور دیگر عوامی مقامات پر قابض منشیات کے عادی افراد کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ سے انکار کردیا
شکایات کا جواب
ڈان اخبار میں شائع سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق انہوں نے یہ ہدایات عوام کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے جواب میں جاری کیں، جن میں شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے, فلائی اوورز، پلوں، عوامی عمارتوں، پولز اور باؤنڈری والز سے چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کی نشاندہی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، ترک صدر کا بیان بھی آگیا
چوری کا خطرہ
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترجمان دانیال سیال نے کہا کہ نشے کے عادی افراد چوری کے ذریعے اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا رہے ہیں، چند روپوں کی خاطر وہ کراچی کی خوبصورتی، حفاظت اور عوامی املاک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹیم کو وائٹ واش کئے جانے کے بعد پاکستانی ہیڈ کوچ کا بیان بھی سامنے آگیا
سٹی وارڈنز کی کارروائی
انہوں نے بتایا کہ میئر نے ہدایت دی ہے کہ عوامی مقامات پر پائے جانے والے نشے کے عادی افراد کو پہلے سٹی وارڈنز کے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جائے اور پھر بحالی کے مراکز میں بھیجا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت
محفوظ اور منظم عمل
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں مخصوص ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، تاکہ یہ عمل محفوظ، انسانی ہمدردی پر مبنی اور منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ افراد دوبارہ ان عوامی مقامات پر قابض نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کے خلاف مقدمہ درج
اجلاسوں میں زیر بحث
یہ مسئلہ مختلف اجلاسوں میں خاص طور پر عوامی انفراسٹرکچر سے چوری اور نقصان کے حوالے سے بارہا زیر بحث آ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شملہ معاہدہ، 1972 کا وہ معاہدہ جس نے بھارت پاکستان تعلقات کی بنیاد رکھی
بحالی مراکز کا قیام
انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی پہلے ہی بحالی مراکز کے قیام کے لیے بڑے پیمانے پر زمین فراہم کر چکی ہے، تاکہ اس مسئلے کا طویل المدتی حل ممکن ہو۔
ادارے کی عزم
dانیال سیال کے مطابق ادارہ عوامی مقامات پر نظم و ضبط بحال کرنے، عوامی اثاثوں کے تحفظ، اور متاثرہ افراد کی سماجی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔